![azlyrics.biz](https://azlyrics.biz/assets/logo.png)
akhlaq ahmed - kabhi khowahishon ne (from "mehrbani") lyrics
[verse 1]
آہ، آہ
آپ سُنتے ہیں، حالِ دل میرا
یہ عنایت ہے، مہربانی ہے
ورنہ میں کیا؟ میری حقیقت کیا؟
اس قدر بس میری کہانی ہے
(سُبْحَانَ ٱللَّٰه, سُبْحَانَ ٱللَّٰه)
[chorus]
کبھی خواہشوں نے لوٹا
آہ، کبھی خواہشوں نے لوٹا
کبھی بے بسی نے مارا
کبھی خواہشوں نے لوٹا
کبھی بے بسی نے مارا
گلہ موت سے نہیں ہے
گلہ موت سے نہیں ہے
ہمیں زندگی نے مارا
کبھی خواہشوں نے لوٹا
کبھی بے بسی نے مارا
[verse 2]
دل کے جلتے ہوئے جنگل کو بطورِ طوفان
دنیا والوں نے فقط تیز ہوائیں دی ہیں
ہم نے خیرات بھی مانگی ہے تو لوگوں نے ہمیں
کبھی نفرت کبھی مرنے کی دعائیں دی ہیں
کہاں تک فریب کھائیں؟
یہاں کس کو آزمائیں؟
ہوو، یہاں کس کو آزمائیں؟
کیا ایتبار جس پہ، اُسی آدمی نے مارا
[chorus]
گلہ موت سے نہیں ہے
گلہ موت سے نہیں ہے
ہمیں زندگی نے مارا
کبھی خواہشوں نے لوٹا
کبھی بے بسی نے مارا
[verse 3]
سہتے سہتے ستم زمانے کے
پیکرِ یاس ہو گئے ہیں ہم
پھول مارو تو چوٹ لگتی ہے
اتنے حساس ہو گئے ہیں ہم
میری داستاں نہ پوچھو
میرے زخم گِن کے دیکھو
ہوو، میرے زخم گِن کے دیکھو
وہ غریبِ شہر ہوں میں
جسے بے کسی نے مارا
[chorus]
گلہ موت سے نہیں ہے
گلہ موت سے نہیں ہے
ہمیں زندگی نے مارا
کبھی خواہشوں نے لوٹا
کبھی بے بسی نے مارا
[verse 4]
کیا شکایت کریں کسی سے ہم
جب نصیبوں میں ہی بہار نہیں
لوگ جُھک کر سلام کرتے ہیں ہمیں
کیا کہیں وقت ساز گار نہیں
نہ زمانہ ساز ہوں میں
نہ غرض ہے مال و زر سے
ہوو، نہ غرض ہے مال و زر سے
میرے دوستوں مجھے تو
میری سادگی نے مارا
[chorus]
گلہ موت سے نہیں ہے
گلہ موت سے نہیں ہے
ہمیں زندگی نے مارا
کبھی خواہشوں نے لوٹا
کبھی بے بسی نے مارا
Random Lyrics
- big rush - empresto meu ombro lyrics
- ナナツカゼ (nanatsukaze) - 夏が終わる (end of the summer) lyrics
- mick mars - killing breed lyrics
- carlile - as i am lyrics
- max mcnown - willfully blind lyrics
- phương mỹ chi - lượm lyrics
- jahhlu - spin lyrics
- winefred rt - pale green light - live at rat future lyrics
- 郑润泽(zheng run ze) - 于是then lyrics
- okwick - where da drop lyrics