azlyrics.biz
a b c d e f g h i j k l m n o p q r s t u v w x y z 0 1 2 3 4 5 6 7 8 9 #

nayyara noor - ae jazba-e-dil lyrics

Loading...

[verse 1]
اے جذبۂ دل گر میں چاہوں
اے جذبۂ دل گر میں چاہوں
ہر چیز مقابل آ جائے
اے جذبۂ دل گر میں چاہوں
ہر چیز مقابل آ جائے
منزل کے لیے دو گام چلوں
اور سامنے منزل آ جائے
اے جذبۂ دل گر میں چاہوں

[verse 2]
اے دل کی خلش چل یونہی سہی
چلتا تو ہوں ان کی محفل میں
اے دل کی خلش چل یونہی سہی
چلتا تو ہوں ان کی محفل میں
اُس وقت مجھے چونکا دینا
جب رنگ پہ محفل آ جائے
اے جذبۂ دل گر میں چاہوں

[verse 3]
اے رہبرِ کامل چلنے کو
تیار تو ہوں پر یاد رہے
اے رہبرِ کامل چلنے کو
تیار تو ہوں پر یاد رہے
اُس وقت مجھے بھٹکا دینا
جب سامنے منزل آ جائے
اُس وقت مجھے بھٹکا دینا
جب سامنے منزل آ جائے
اے جذبۂ دل گر میں چاہوں
[verse 4]
ہاں یاد مجھے تم کر لینا
آواز مجھے تم دے لینا
ہاں یاد مجھے تم کر لینا
آواز مجھے تم دے لینا
اس راہِ محبت میں کوئی
درپیش جو مشکل آ جائے
اس راہِ محبت میں کوئی
درپیش جو مشکل آ جائے
اے جذبۂ دل گر میں چاہوں

[verse 5]
اب کیوں ڈھونڈوں وہ چشمِ کرم
ہونے دے ستم بالائے ستم
اب کیوں ڈھونڈوں وہ چشمِ کرم
ہونے دے ستم بالائے ستم
میں چاہتا ہوں اے جذبۂِ غم
مشکل پسِ مشکل آ جائے
میں چاہتا ہوں اے جذبۂِ غم
مشکل پسِ مشکل آ جائے
اے جذبۂ دل گر میں چاہوں
ہر چیز مقابل آ جائے
منزل کے لیے دو گام چلوں
اور سامنے منزل آ جائے
اے جذبۂ دل گر میں چاہوں



Random Lyrics

HOT LYRICS

Loading...