noor jehan - jis din se piya dil le gaye lyrics
[chorus]
جس دن سے پیا دل لے گئے
دُکھ دے گئے
اُس دن سے گھڑی پل ہائے
چین نہیں آئے
گھٹتی نہیں دل کی دوریاں، مجبوریاں
میرا تم بن جی گھبرائے
چین نہیں آئے
[verse 1]
جب چہکیں پنچھی شام کے
رہ جاؤں میں دل کو تھام کے
کروں بین تمہارے نام کے
آنسو اب کس کام کے
جب چہکیں پنچھی شام کے
رہ جاؤں میں دل کو تھام کے
کروں بین تمہارے نام کے
آنسو اب کس کام کے
لُوٹا ہے تمہارے پیار نے، اقرار نے
بیٹھی ہوں میں آس لگائے
چین نہیں آئے
[chorus]
جس دن سے پیا دل لے گئے
دُکھ دے گئے
اُس دن سے گھڑی پل ہائے
چین نہیں آئے
[verse 2]
آرام نہیں میرے بھاگ میں
میں تو کھو گئی غم کے راگ میں
دل جلتے جلتے جل گیا
پیار کی ٹھنڈی آگ میں
آرام نہیں میرے بھاگ میں
میں تو کھو گئی غم کے راگ میں
دل جلتے جلتے جل گیا
پیار کی ٹھنڈی آگ میں
جب یاد تمہاری آ گئی، تڑپا گئی
میرے دُکھیّا نین بھر آئے
چین نہیں آئے
[chorus]
جس دن سے پیا دل لے گئے
دُکھ دے گئے
اُس دن سے گھڑی پل ہائے
چین نہیں آئے
Random Lyrics
- disywod - no mind you lyrics
- rieplay - retrograde brat lyrics
- rayan - every breath you take rmx lyrics
- emmylou harris - love hurts (live) lyrics
- the faim - set free lyrics
- nf - home lyrics
- seven7h way - hold on lyrics
- tokyo town & bruno kurokawa - solo lyrics
- wyydogg & nubowl - uncle ruckus lyrics
- poris, wicigo shawty & sexy goath - asik sik sik lyrics