azlyrics.biz
a b c d e f g h i j k l m n o p q r s t u v w x y z 0 1 2 3 4 5 6 7 8 9 #

nusrat fateh ali khan - kali kali zulfon ke phande na lyrics

Loading...

[intro]
حُسن والے وفا نہیں کرتے
عشق والے دغا نہیں کرتے
ظُلم کرنا تو ان کی عادت ہے
یہ کسی کا بھلا نہیں کرتے
جو نظر آر پار ہو جائے
وہی دل کا قرار ہو جائے
اپنی زُلفوں کا ڈال دو سایہ
تیرگی خوشگوار ہو جائے
تیری نظروں کو دیکھ پائے اگر
شیخ بھی مئے گسار ہو جائے
تجھ کو دیکھے جو اک نظر وہ رنگ
چاند بھی شرمسار ہو جائے
آئینہ اپنے سامنے سے ہٹا
یہ نہ ہو خود سے پیار ہو جائے
بھول ہو جاتی ہے یوں طیش میں آیا نہ کرو
فاصلے ختم کرو، بات بڑھایا نہ کرو
یہ نگاہیں، یہ اشارے، یہ ادائیں، توبہ
ان شرابوں کو سرِ عام لٹایا نہ کرو
شام گہری ہو تو کچھ اور حسین ہوتی ہے
سایۂ زُلف کو چہرے سے ہٹایا نہ کرو

[verse 1]
کالی کالی زُلفوں کے پھندے نہ ڈالو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حُسن والوں
آپ اس طرح تو ہوش اُڑا نہ کیجیے
یوں بن سنور کے سامنے آیا نہ کیجیے
کالی کالی زُلفوں کے پھندے نہ ڈالو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حُسن والوں
نہ چھیڑو ہمیں ہم ستائے ہوئے ہیں
بہت زخم سینے پہ کھائے ہوئے ہیں
ستمگر ہو تم خوب پہچانتے ہیں
تمہاری اداؤں کو ہم جانتے ہیں
دغاباز ہو تم ستم ڈھانے والے
فریبِ محبت میں اُلجھانے والے
یہ رنگین کہانی تمہی کو مبارک
تمہاری جوانی تمہی کو مبارک
ہماری طرف سے نگاہیں ہٹا لو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حُسن والوں
کالی کالی زُلفوں کے پھندے نہ ڈالو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حُسن والو6
زنجیر میں زُلفوں کی پھنس جانے کو کیا کہیے؟
دیوانہ میرا دل ہے، دیوانے کو کیا کہیے؟
کالی کالی زُلفوں کے پھندے نہ ڈالو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حُسن والوں
[verse 2]
مست آنکھوں کی بات چلتی ہے
مئے کشی کروٹیں بدلتی ہے
بن سنور کر وہ جب نکلتے ہیں
دل کشی ساتھ ساتھ چلتی ہے
ہار جاتے ہیں جیتنے والے
وہ نظر کیسی چال چلتی ہے
جب ہٹاتے ہیں رُخ زُلفوں کو
چاند ہنستا ہے، رات ڈھلتی ہے
بادہ کش جام توڑ دیتے ہیں
جب نظر سے شراب ڈھلتی ہے
کیا قیامت ہے اُن کی انگڑائی
کھنچ کے گویا کمان چلتی ہے
رُوح حسینوں کی زُلف لہرائے
جیسے ناگن کوئی مچلتی ہے
کالی کالی زُلفوں کے پھندے نہ ڈالو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حُسن والوں

[verse 3]
سنبھالو ذرا اپنا آنچل گُلابی
دکھاؤ نہ ہنس ہنس کے آنکھیں شرابی
سلوک ان کا دنیا میں اچھا نہیں ہے
حسینوں پہ ہم کو بھروسہ نہیں ہے
اُٹھاتے ہیں نظریں تو گرتی ہے بِجلی
اداء جو بھی نکلی قیامت ہی نکلی
جہاں تم نے چہرے سے آنچل ہٹایا
وہیں اہلِ دل کو تماشا بنایا
خدا کے لیے ہم پہ ڈوریں نہ ڈالو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حُسن والوں
کالی کالی زُلفوں کے پھندے نہ ڈالو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حُسن والوں
آوارہ ہوئی جاتی ہیں زُلفوں کو سنبھالو
دل میرا اُلجھ جائے گا یہ جال نہ ڈالو
کالی کالی زُلفوں کے پھندے نہ ڈالو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حُسن والوں
اپنی اس زُلفِ پریشاں کو سنبھالو ورنہ
ایسے گستاخ کو ہم چوم لیا کرتے ہیں
کالی کالی زُلفوں کے پھندے نہ ڈالو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حُسن والوں
اُلجھا ہے پاؤں یار کا زُلفِ دراز میں
لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گئے
کالی کالی زُلفوں کے پھندے نہ ڈالو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حُسن والوں
[verse 4]
سدا وار کرتے ہو تیغِ جفا کا
بہاتے ہو تم خون اہلِ وفا کا
یہ ناگن سی زُلفیں، یہ زہریلی نظریں
وہ پانی نہ مانگے، یہ جس کو بھی ڈس لے
وہ لُٹ جائے جو تم سے دل کو لگائے
پھِرے حسرتوں کا جنازہ اُٹھائے
ہے معلوم ہم کو تمہاری حقیقت
محبت کے پردے میں کرتے ہو نفرت
کہیں اور جا کے ادائیں اُچھالو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حُسن والوں
کالی کالی زُلفوں کے پھندے نہ ڈالو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حُسن والوں

[verse 5]
یہ جھوٹی نمائش، یہ جھوٹی بناوٹ
فریبِ نظر ہے نظر کی لگاوٹ
یہ سُنبل سے گیسو، یہ عارض گُلابی
زمانے میں لائیں گے اک دن خرابی
فنا ہم کو کر دے نہ یہ مُسکرانا
اداء کافرانہ، چلن ظالمانہ
دکھاؤ نہ یہ عشوہ و ناز ہم کو
سکھاؤ نہ اُلفت کے انداز ہم کو
کسی اور پر زُلف کا جال ڈالو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حُسن والوں
کالی کالی زُلفوں کے پھندے نہ ڈالو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حُسن والوں
اپنی زُلفوں کا پردہ بنا لیجیے
حُسنِ معصوم اب فتنہ گر ہو گیا
پلکیں گِر جائیں گی، دور جل جائے گا
رُخ تمہاری نظر کا جِدھر ہو گیا
کالی کالی زُلفوں کے پھندے نہ ڈالو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حُسن والوں



Random Lyrics

HOT LYRICS

Loading...