quratulain balouch - woh humsafar tha - humsafar ost lyrics
ترک تعلقات پہ
رویا نہ تو نہ میں
لیکن یہ کیا کہ چین سے
سویا نہ تو نہ میں
وہ ہمسفر تھا
ہاں وہ ہمسفر تھا
ہاں وہ ہمسفر تھا
مگر اس سے ہمنوائی نہ تھی
وہ ہمسفر تھا
مگر اس سے ہمنوائی نہ تھی
کہ دھوپ چھاؤں
کہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا
جدائی نہ تھی
وہ ہمسفر تھا
مگر اس سے ہمنوائی نہ تھی
کہ دھوپ چھاؤں
کہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا
جدائی نہ تھی
وہ ہمسفر تھا
وہ ہمسفر تھا
عداوتیں تھیں، تغافل تھا
رنجشیں تھیں مگر
عداوتیں تھیں، تغافل تھا
رنجشیں تھیں مگر بچھڑنے والے
میں سب کچھ تھا
بے وفائی نہ تھی
بچھڑنے والے میں سب کچھ تھا
بے وفائی نہ تھی
کہ دھوپ چھاؤں کا
کہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا
جدائی نہ تھا
وہ ہمسفر تھا
وہ ہمسفر تھا
کاجل ڈالو کرکرا سرمہ
سہا نہ جائے
جن نین میں پی بسے
دوجا کون سمائے؟
بچھڑتے وقت ان آنکھوں میں
تھی ہماری غزل
بچھڑتے وقت ان آنکھوں میں
تھی ہماری غزل
غزل بھی وہ جو
کسی کو کبھی سنائی نہ تھی
غزل بھی وہ
کسی کو کبھی سنائی نہ تھی
کہ دھوپ چھاؤں
کہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا
جدائی نہ تھی
وہ ہمسفر تھا
وہ ہمسفر تھا
Random Lyrics
- alina sipps (алина сиппс) - бухарест lyrics
- orc the mage - inspiring fear lyrics
- camera2 - freak show lyrics
- apathetic bastard - she ain’t shit lyrics
- always black - cannabis medicinal lyrics
- kenai - the return lyrics
- yozoh - 장난치고 싶어 (i want to make fun) lyrics
- anthony chaplain - claudia lyrics
- valter artístico - essa vida lyrics
- skrwd - let me down lyrics