suraiya multanikar - baray be-murawat hain lyrics
[intro]
محبت کی جھوٹی اداؤں پہ صاحب
جوانی لُٹانے کی کوشش نہ کرنا
[chorus]
بڑے بے مروّت ہیں یہ حسن والے
کہیں دل لگانے کی کوشش نہ کرنا
بڑے بے مروّت ہیں یہ حسن والے
کہیں دل لگانے کی کوشش نہ کرنا
بڑے بے مروّت ہیں
[verse 1]
ہنسی آتی ہے اپنی بربادیوں پر
نہ یوں پیار سے دیکھیے بندہ پرور
میرے دل کے زخموں کو
میرے دل کے زخموں کو نیند آ گئی ہے
انہیں تم جگانے کی کوشش نہ کرنا
میرے دل کے زخموں کو
[verse 2]
ستمگر سے رو رو، ستم کی شکایت
نہ ہم کر سکے، نہ ہم کر سکیں گے
میرے آنسوؤں تم
میرے آنسوؤں تم میرا ساتھ دینا
انہیں کچھ بتانے کی کوشش نہ کرنا
میرے آنسوؤں تم
[verse 3]
شمع بن کے محفل
شمع بن کے محفل میں ہم جل رہے ہیں
مگر دل کی حالت ہے پروانوں جیسی
خدا کی قسم، جان دے دیں گے تم پر
ہمیں آزمانے کی کوشش نہ کرنا
[chorus]
بڑے بے مروّت ہیں یہ حسن والے
کہیں دل لگانے کی کوشش نہ کرنا
محبت کی جھوٹی اداؤں پہ صاحب
جوانی لٹانے کی کوشش نہ کرنا
بڑے بے مروّت ہیں
Random Lyrics
- taesan (boynextdoor) - 내가 널 사랑했던 건가 봐 (i guess i loved you*) lyrics
- el café atómico - bandada de chevrolet lyrics
- vv1ndoryyy - замороженные слёзы (frozen tears) lyrics
- matías ávila - confiando en un buen final lyrics
- destroy all! humans - 358/2 days lyrics
- rian cult - the cloud song lyrics
- leebert - winter horrorland (amtake) lyrics
- khumo equivalence magetse - view from phaphane lyrics
- laparteintollerante - rumore lyrics
- agusthi - pursue lyrics